2 فروری 2016 - 17:59
ہندوستان؛ بھوپال کی دس سالہ لڑکی نے بچوں میں پڑھ لکھ کر کچھ بننے کی امید پیدا کر دی

مسکان کے پاس اگرچہ جدید سہولیات نہیں ہیں لیكن اس میں حوصلہ اور کچھ کرنے کا جوش بھرا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوپال کی درگانگر بستی میں ایک ایسی لڑکی بھی رہتی ہے جس نے اپنی زندگی کتابوں کے اردگرد بنا لی ہے۔ اس کا نام مسکان ہے اور اس کی عمر محض 10 سال ہے۔ مسکان اس بستی کے بچوں کو ایک ہی چھت کے نیچے پڑھا رہی ہے اور پڑھ لکھ کر کچھ بننے کی ان میں امید پیدا کر رہی ہے تاكہ یہ بچے بھی تعلیم پا کر اپنی زندگیاں کو سنوار سکیں اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔
مسکان کے پاس اگرچہ جدید سہولیات نہیں ہیں لیكن اس میں حوصلہ اور کچھ کرنے کا جوش بھرا ہوا ہے۔ مسکان دیگر بچوں کے چہرے پر تعلیم سے مسکراہٹ لا رہی ہے۔ مسکان نے بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک لائبریری بھی بنا رکھی ہے۔ مسکان کی اس پہل کو ریاستی ایجوکیشن سینٹر نے سراہا ہے۔ ریاستی ایجوکیشن سینٹر نے مسکان کی چلڈرن لائبریری کو کتابیں فراہم کرائی ہیں۔ ریاستی تعلیم مرکز مسکان کی پہل کے بعد دارالحکومت کی ہر بستی میں ایسی ہی چلڈرن لائبریریاں چلانے کی بھی تیاری میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲